18

نیو شاہین گروپ آف کالجز شنکیاری مانسہرہ

رپورٹ: مشتاق احمد آزاد،
تعلیم سے ہی تربیت ممکن ہوتی ہے۔ باشعور قومیں تعلیم ہی کی بدولت حکمرانی کرتی چلی آرہی ہیں جبکہ ترقی میں کلیدی کردار جدید تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔ ہم نے اپنے ادارے کا قیام اس لیے عمل میں لایا تاکہ ہم اس کے ذریعے جدید تعلیم سے قوم کی رہنمائی کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار نیو شاہین گروپ آف کالجز شنکیاری اور مانسہرہ کے پرنسپل ابرارحسین شاہ او ر سجاد احمد نے لوح وقلم سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ادارے کاقیام صرف اس مقصد کیلئے عمل میں لایا تاکہ ہم اپنے علاقہ بھر کے بچوں کو جدید اور معیا ری تعلیم فراہم کرسکیں اور یہی نہیں بلکہ ہماری تعلیم جدید اور معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کے عین مطابق اورسستی بھی ہو۔ ہمارا یہ ادارہ یقین جانئے خالص علم کی روشنی کو پھیلانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ادارے سے فارغ ہونے والے تمام بچے ملک و قوم کی رہنمائی کے ساتھ ان کی عزت کا سبب بھیبنیں اور یہی بچے دنیا بھر میں اپنا نام روشن کریں۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ زمانے میں زندہ قوموں کی نشانی ہے کہ وہ صبح و شام اپنی قسمت میں تبدیلی کی کوشش کرتی رہتی ہیں اس سے ان کی انا کوزبردست عظمت حاصل ہوتی ہے۔ یعنی یہ ایک کتاب ہے جوکہ ایک نئے باب کا آغاز کرتی ہے۔ آج دنیا نے ایک گلوبل ویلج کی شکل اختیار کرلی ہے اور انسانی سرمایہ انسان کی خوشحالی کا متبادل ذریعہ ہے۔ صرف ا یک پڑھا لکھا اور ہنرمند شخص قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوسکتا ہے اور وہی اس کو شان وشوکت، روجِ کمال اور خوشحالی تک لے جاسکتا ہے۔ اس گلوبل ویلج سائنس، ٹیکنالوجی Free Market Economy کی دنیا میں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو زیور تعلیم سے آراستہ ہوں۔ اگر معاشرے میں دیکھا جائے تو پرائیویٹ ادارے تعلیمی میدان میں علم پھیلانے میں اور جہالت کے اندھیرے کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ اسی پاکیزہ مقصد کر مزید آگے بڑھانے کیلئے ہم نے ایک قدم بڑھایا ہے تاکہ طلباء سائنس، ٹیکنالوجی، کامرس، بینکنگ اینڈ اکاؤنٹنگ میں اپنا لوہا منوا سکیں۔ اسی پاکیزہ مقصد کی تکمیل کیلئے ہم نے بیدڑہ چوک مانسہرہ اور بالمقابل جامعہ حسینیہ شنکیاری قراقرم ہائی وے پر نیو شاہین ڈگری کالج آف کامرس اینڈ سائنس کی بنیاد رکھی ہے اس مادر علمی میں کوالیفائیڈ سٹاف موجود ہے جن کو اپنے مضامین پر مکمل عبور حاصل ہے اور ہر ایک اپنے مضمون میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ سٹاف طلباء کے نظم و نسق، اچھے اخلاق، اچھے کردار، سچائی اور محنت ولگن پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور اللہ کے فضل وکرم سے ایسے طلباء پیدا ہو رہے ہیں جوکہ سائنس، کامرس، ٹیکنالوجی کے میدانوں میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔ نیوشاہین گروپ آف کالجز اپنے ذاتی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی میعا ر بلند کرنے میں اہم کردار اد اکر رہاہے۔ الحمد للہ ادارے نے کم وقت میں ایک اچھا تعلیمی نظام دے دیا ہے۔ بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے ادارے میں گاہے بگاہے مختلف پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں جن میں نامور تعلیمی شخصیات، پروفیسرز صاحبان اور ڈاکٹر صاحبان سائنس، کامرس انفارمیشن ٹیکنالوجی ادب اور اسلامی تعلیم پر لیکچرز دیتے ہیں۔ کالج ہذا میں ہر سال انٹرسٹوڈنٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔ جس میں تعلیمی مقابلے، کھیل کے مقابلے اور تقریری مقابلے کروائے جاتے ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بچوں کو انعامات اور اعزازی اسناد دی جاتی ہیں۔ تعلیمی مقاصد کے تحت ہر سال FSc اور کامرس میں 10طلباء کو سکالر شپ بھی دی جاتی ہے اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات دیئے جاتے ہیں۔ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کامرس اور سائنس کی کلاسز میں کورسز کی تکمیل کے بعد دہرائی کروائی جاتی ہیں جو بورڈ کے امتحانات اور بچوں کی نجی زندگی کیلئے کار گر ثابت ہوتی ہے۔ کالج ہذا میں فل ڈے کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے اور ریگولر کلاسز کے علاوہ شام تک کالج کے طلبا کو فری ٹیوشن پڑھائی جاتی ہے ادارہ کی ایک اہم خصوصیت اس کا ہاسٹل کا نظام ہے جس میں پانچ وقت باجماعت نماز، تلاوت اور خصوصی طور پر صبح نماز کے بعد 2گھنٹے اور شام 5بجے سے 11بجے تک طلباء کو وارڈن اور متعلقہ اساتذہ کی زیر نگرانی خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جاتاہے۔ کالج میں FSc (Medical, Engineer Comp)کے علاوہ اس سال F.A(Tecnical)کا آغاز کیاگیا ہے۔ جوکہ دور ہذا میں تعلیم کو ہنر سے آراستہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے علاہو کامرس میں DBA, D.Comاور B.Comکی کلاسز بھی جاری ہیں۔ جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ دور کمپیوٹر کا ہے دنیا اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔ ادارہ میں اسی مقصد کی تکمیل کیلئے ملٹی میڈیا کمپیوٹر لیب موجود ہے۔ جہاں پر کوالیفائیڈ کمپیوٹر ٹیچرز کے زیر سایہ بنیادی کورسز سے لے کر ہائی لیول کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن میں DIT، MCSCکے علاوہ مختلف کورسز بھی پریکٹیکل کروائے جاتے ہیں۔ اس دور میں اگر کوئی طالب علم انگلش بول چال سے ناواقف ہے تو اس کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ادارے نے انگلش لینگویج کی ایک خصوصی کلاس رکھی ہے جس میں طلباء کو انگلش بولنے کی خصوصی مشقیں کروائی جاتی ہیں۔نیو شاہین کالج آف کامرس اینڈ سائنسز شنکیاری میں اس سال طالبات کیلئے کامرس اور سائنسز کیلئے علیحدہ کیمپس کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادرے میں میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء طالبات کیلئے Pre.Medical، Pre. Eng:، Comp. Sc اور F.Aمیں داخلے جاری ہیں۔ اسی طرح ہماراادارہ شنکیاری میں بھی قائم کیا گیا ہے اور شنکیاری میں پہلی مرتبہ کامرس اور سائنسز کالج ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے بچوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ کیونکہ شنکیاری اور اردگرد کے علاقے کے بچے پہلے مانسہرہ اور ایبٹ آباد جاتے تھے۔ اب یہ بچے شنکیاری میں ہی نیو شاہین گروپ آف کالجز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں مستحق اور غریب بچوں کیلئے خصوصی رعایت کی جاتی ہے۔ جبکہ ادارہ میٹرک بورڈ میں مانسہرہ سطح پر 10پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات کے ساتھ سکالر شپ بھی دے گا۔ ہمارے ادارے میں بہترین تعلیمی ماحول کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس قوم کے رہنما ہیں۔ اس لئے انہیں اپنی ذمہ داری کا بھرپور احساس کرنا چاہیے۔ جبکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے مکمل ایمانداری سے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں