16

حق سچ………شمیم حیات حویلیاں

ماں
ماں وہ عظیم ہستی ہے جوہمیں اس دنیامیں لاتی ہے۔پھرہمیں دنیامیں زندگی گزارنے کے فن سے روشناس کراتی ہے۔اچھائی اوربرائی، دوست اوردشمن میں تمیزکرناسکھاتی ہے۔اگرماں تعلیم یافتہ ہوتووہ اپنی ذمہ داریاں بہترطریقے سے اداکرسکتی ہے۔تعلیم یافتہ ماں معاشرے میں تعلیم کومؤ ثربنانے میں بہت اہم کردارادا کر سکتی ہے۔
چونکہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں ہے۔اس لیے وہ اپنے بچوں کوتعلیم کی اہمیت سے بہترطریقے سے روشاس کراسکتی ہے۔ان میں اعلیٰ اخلاقی اقدارپیداکرسکتی ہے۔ان کومعاشرے کاایک ذمہ دارفردبناسکتی ہے۔اس پہلی درسگاہ سے ہی بچے ابتدائی عادات واطوراپناتے ہیں جوان کی شخصیت کی بنیادہوتے ہیں۔ایک تعلیم یافتہ ماں قوم کی معمارہوتی ہے جوبچوں کی بہترتربیت کرکے انہیں ملک وقوم کی ترقی کاذریعہ بناتی ہے۔نپولین نے کہاتھا:
”تم مجھے اچھی مائیں دومیں تمہیں اچھی قوم دوں گا۔“
اس قول سے ثابت ہوتاہے کہ ایک تعلیم سے آراستہ ماں معاشرے اورقوم کی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہے۔اس لیے ہمیں بچیوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دینی جاہیے اورلڑکوں کولڑکیوں پرترجیح دینے کی روش اب ترک کردینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں