16

کوالٹی ایجوکیشن IRCکا طرہ امتیازہے،مسیح اللہ پھوپھل

انگریزی زبان میں مہارت وقت کی ضرورت ہے
کوالٹی ایجوکیشن IRCکا طرہ امتیازہے،زبان کی تدریس کے لیے استاد کاماہر ہوناضروری ہے
ٰؑ2دہائیوں سے قوم کی خدمت میں مصروف ہیں،IRCکے جنرل مینیجرمسیح اللہ پھوپھل کی باتیں
انٹرویو:جمیل احمد
IRCیبٹ آباد کے قدیم لینگویج سنٹرز میں سے ایک ہے جواپنے تعلیمی معیار کی بنا پر شہر بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔اس ادارے کی طالبہ IELTSمیں 8.5بینڈز حاصل کر کے پورے پاکستان میں ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ادارے کی اس عمدہ کارکردگی پر لوح وقلم انٹرنیشنل نے IRCکے جنرل مینیجر مسیح اللہ پھوپھل سے ملاقات کی۔مسیح اللہ پھوپھل نہ صرف ادارہ کے جنرل مینیجر ہیں بلکہ ادارہ میں تدریس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ان سے ہونے والی گفتگو قارئین کی نذر کی جاتی ہے۔
مسیح اللہ پھوپھل نے بتایا کہ آئی آرسی 1992میں قائم ہوا۔یہ ایبٹ آباد کا قدیم ترین لینگویج سنٹرہے جس سے اس وقت تک تقریبا ً15ہزار طلبہ و طالبات مستفید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کے قیام کا مقصد طلبہ کی انگریزی زبان کے حوالے سے مکمل رہنمائی کرناہے تا کہ طلبہ وطالبات ترقی کی دوڑمیں آگے سے آگے بڑھ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگریزی زبان کا جاننا موجودہ دور کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے۔IRCمیں اس وقت IELTS,TOFEL,جنرل انگلش اور ٹیچر ٹریننگ سمیت بیرون ملک طلبہ کی تعلیم کے شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمار اتعلیمی معیار ہماری عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہمارے ادارے کی طالبہ امبرین خان نے IELTSمیں 8.5بینڈ حاصل کر کے پاکستان بھر میں ایک ریکارڈ بنایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کی ترقی کی وجہ اساتذہ کا انتہائی تجربہ کار ہونا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انتہائی مناسب فیس میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ہمارے ادارے کا طرہ امتیاز ہے۔ایبٹ آباد میں یہ اپنی نوعیت کا منفردادارہ ہے جس میں زبان کے سیکھنے کے لیے تمام ضروری اور جدید سہولیات و آلات موجود ہیں۔جنرل انگلش کے لیے آکسفورڈ کا نصاب پڑھایا جاتاہے جبکہ IELTSکے لیے ہمارے ادارے کا ذاتی نصاب ہے انہوں نے کہا کہ زبان سکھانے کے لیے ٹیچر کا مطلوبہ زبان سے مکمل آشنا ہونا ضروری ہے نیز اجنبی زبان کی تدریس کے لیے استاد کا باقاعدہ ٹرینڈ ہونا لازم ہے وگرنہ سیکھنے والے مکمل طورپر زبان نہیں سیکھ پاتا۔IRC جدید تعلیم کے فروغ کے لیے قائم ہو اہے اور تقریبا 2دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات انگریزی زبان کے سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں ہمیں انٹرنیشنل دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک تعلیم کا شوق رکھنے والے طلبہ و طالبات مکمل رہنمائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں ہم ان کو تمام ممکنہ معلومات فراہم کریں گے۔طلبہ کے نام اپنے پیغام میں مسیح اللہ پھوپھل نے کہاکہ طلبہ وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنی تمام ترصلاحیتیں تعلیم کے حصول میں صرف کریں۔طلبہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں انہی کی بدولت وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں