14

پرائمری سکول کے بچوں نے مہمانوں کو ورطہ حیر ت میں ڈال دیا

سرکل پھلڑہ مانسہرہ میں اے ڈی او طاہرہ جبین کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی سالانہ تقریب کا احوال

رپورٹ:مشتاق احمد آزاد

مانسہرہ محکمہ تعلیم میں جب سے ای ڈی او حاجی عمر خان کنڈی اور ڈی او شمیم اختر نے ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں تو واضح تبدیلیاں نظر آتی ہیں، جن میں ایجوکیشن آفس میں خواتین کا پورشن الگ کرنا خاص الخاص ہیں اسی طرح سالانہ کھیلوں کے حوالے سے تقریبات کا شاندار طریقے سے منعقد کرنا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہی تقریبات میں معروف تعلیمی شخصیت اے ڈی او طاہرہ جبین کی زیر سرپرستی سرکل پھلڑہ میں ہونے والی تقریب بھی ہے جو ایک عرصہ تک یاد گار رہے گی۔ یہ شاندار اور تاریخی تقریب پھلڑہ کے گرلز پرائمری سکول میں منعقد ہوئی تھی۔تقریب کی انتہائی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس تقریب میں پرائیویٹ سیکٹر کے کچھ اداروں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔صبح سے ہی علاقہ بھر کے سکولز کی بچیاں پھلڑہ گرلز پرائمری سکول میں پہنچنا شروع ہوگی تھیں۔ تقریب میں ایک بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، اس تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او حاجی عمر خان کنڈی جبکہ مہمانان میں ڈی او شمیم اختر، ڈی ڈی او رشیدہ بیگم، اے ڈی او مانسہرہ سرکلر فرحت رفیق، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ صنم بی بی اور نصیرہ بیگم و مس شمیم سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد اے ڈی اور طاہر جبیں نے سپا س نامہ پیش کیا،جس میں اپنی کارکردگی کے ساتھ سرکلر کے مسائل کو بڑی تفصیل اور جامع انداز میں پیش کیا۔ تقریب میں ننھی منی بچیوں نے دلچسپ آئٹیم پیش کیئے۔ جس میں حمد، نعت، تقاریر اور جسمانی کرتب شامل تھے۔ جسے حاضرین اور مہمانان نے بہت پسند کیا۔ تقریب میں بچیوں نے بڑا شاندار پاسنگ آؤٹ کا مظاہر ہ کیا جو کہ کسی بھی طرح پروفیشنل سے کم نہیں تھا۔۔ شروع سے لے کر آخر تک تقریب بڑے شاندار انداز میں ترتیب دی گئی جو اس بات کی غمازی کررہی تھی کہ اس تقریب پر اے ڈی او طاہرہ جبیں اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔ تقریب میں اساتذہ کرام میں اسناد، مہمانان کو شیلڈ جبکہ بچوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ سرکل پھلڑہ کی سالانہ سپورٹس تقریب اسناد کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے ای ڈی ا و حاجی عمر خان کنڈی نے کہا کہ اتنی شاندار تقریب کو دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔میں سرکل پھلڑہ کے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہو ں کہ انہی کے مرہون ان بچوں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اور بہتر تعلیم ہم نصابی سرگرمیوں کے ہی طفیل قائم دائم رہتی ہے۔ ہمارے پاس آڑھائی لاکھ بچے اور بچیاں ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ مانسہرہ کے لوگ سرکاری سکولوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ سرکل پھلڑہ کی بچیاں اور استانیاں بہت قابل ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں اے ڈی او سرکل طاہرجبیں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میں اور میری ٹیم مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی دکھائے گی،ڈی او شمیم اختر نے کہا کہ سرکل پھلڑہ نے کمال کر دیا کہ تین دنوں میں اتنا بہترین پروگرام پیش کیا میں تو پروگرام دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئی انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب نے یہ ثابت کردیا کہ آپ سب بہترین اساتذہ کرام ہیں، ڈی ڈی او رشیدہ بیگم نے کہا کہ یہ سرکل دشوار گزار ہے اس کے باوجود اتنا بہترین پروگرام پیش کیا جس پر یہ سب قابل ستائش ہیں مس شہناز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتی ہوں ہماری سرکل اے ڈی او طاہرہ جبیں نے اتنی محنت کی جس کا جیتا جاگتا ثبوت یہ پروگرام ہے۔ انہوں نے سرکل کی حالت ہی تبدیل کردی ہے وہ اس سکول میں بھی گئی ہیں جہاں بائیس سال سے کوئی نہیں گیا تھا وہ اس دشوار گزار علاقے میں گئی ہیں جہاں آنے جانے میں آٹھ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ میں اپنے ای ڈی او کو سلام پیش کرتی ہوں کہ ان جیسے قابل لوگ ہی قوموں کو تقدیریں بدلتے ہیں۔

رپورٹ‌2011

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں