ہمارےبارے میں

”لوح و قلم انٹرنیشنل“درسگاہوں کے شہر ایبٹ آباد سے شائع ہونے والا پاکستان کا پہلا مکمل تعلیمی اخبار ہے،ا س اخبارکے اجراء کا بنیادی مقصدطلباء کی فکری،علمی اور نظریاتی صلاحیتوں کو جلا دے کر ان میں خود اعتمادی، خود شناسی اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینااور ملک میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یہ پاکستان کا واحد اور منفرد اخبار ہے کہ اس میں شائع ہونے والے تمام کالمز،خبریں،اداریے،فیچر،مضامین اور رپورٹس تعلیم پر مبنی ہوتی ہیں،لوح وقلم انٹرنیشنل کا آغاز مارچ 2011میں ہوا،دو سال تک لوح وقلم انٹرنیشنل کا عملی میدان ہزارہ ڈویژن رہا جبکہ تیسرے سال کے آغاز سے لوح وقلم انٹرنیشنل کا دائرہ کار بڑھا کر اسے پورے صوبہ میں پھیلایا اور اب پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ” لوح وقلم انٹرنیشنل” کا فعال نیٹ ورک ہے جبکہ300کے قریب نمائندگان اس ادارہ سے وابستہ ہو کر تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔جو علاقہ کی تعلیمی صورتحال سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں اور کسی بھی مثبت تبدیلی کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ تنقید برائے اصلاح کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ہونے والی منفی سرگرمیوں سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہمار ااہم مقصد
طلباء کی رہنمائی اور نشاندہی اس راستے، اس مقصد اور اس منزل کی جانب جس پر چل کر ترقی و خوشحالی وطن عزیز کا مقدر ہو گی(انشاء اللہ)
ہمارے اہداف
با مقصد تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد اور طلباء کی کردار سازی، تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا،طلباء کی علمی، فنی اور دیگر نصابی و غیر نصابی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو متعارف کرانا،طلباء کی امتحانی و دیگر تعلیمی امور میں رہنمائی اور معلومات کی فراہمی،طلباء، اساتذہ اور والدین کے مابین رابطہ کی استواری،طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ ارفزائی کیلئے خصوصی مضامین کی اشاعت،طلباء باہم معذوری کے تعلیمی مسائل کی نشاندہی،طلباء کو علاقائی ثقافت سے متعارف کرانا،تعلیمی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ استوار کرنا،مختلف غیر نصابی سر گرمیوں کے انعقاد کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا،اساتذ ہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے خصوصی ٹریننگز کا انعقاد،طلباء کے نفسیاتی،جذباتی اور سماجی رویوں کے حوالے سے خصوصی مضامین کی اشاعت،تعلیمی موضوعات کے حوالے سے سیمینار ز،مذاکروں اور آگاہی مہمات کا انعقاد،محنتی اور ضرورت مند طلباء کے تعلیمی مسائل اور دیگر مشکلات کے حل کیلئے ممکنہ تعاون،طلباء میں اچھا انسان،مسلمان اور پاکستانی ہونے کا داعیہ پیدا کرنا۔
لوح وقلم انٹرنیشنل ہر پیر کو ایبٹ آباد سے شائع ہو کر صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں،کالجوں،سکولوں،بورڈ آفس،فنی تعلیمی اداروں اورتعلیم پر کام کرنے والی این جی اوز تک باقاعدگی سے پہنچتا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کا ایک بڑا حصہ ”لوح وقلم انٹرنیشنل“کا مستقل قاری ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ صوبہ کے تما م اساتذہ اور طلباء کو صوبہ بھر میں ہونے والی ہر تعلیمی سرگرمی کا علم ہو۔ انہیں وفاقی و صوبائی تعلیمی اداروں میں داخلہ و امتحان کے طریقہ کار کی مکمل آگاہی ان کی دہلیز پر حاصل ہو،طلبہ واساتذہ محکمہ تعلیم ا ور تعلیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تمام تر اعلانات سے بروقت مطلع ہوں،انہیں بورڈز و یونیورسٹیز کی ڈیٹ شیٹز بروقت دستیاب ہوں،صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی ان کے علم میں ہو۔ طلبہ کو اداروں اور مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ماہرین تعلیم کے مشورے حاصل ہوں،بوٹی مافیا کلچر ختم اورمعیار تعلیم بلند ہو، طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہو،تعلیمی اداروں کے مابین مختلف علمی مقابلوں کا انعقادہو،میرٹ کو ترجیح ملے، عصری و مذہبی تعلیمی اداروں میں اتفاق و اتحا د کی فضا قائم ہو، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے مسائل حل ہوں، تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہو۔ عصری ادروں میں پڑھنے والے دینی اقدار سے واقف ہوں۔ دینی اداروں کے طلبہ عصری فنون سے بہرہ ور ہوں۔ تعلیم کے نام پر کی جانے والی لوٹ مار کا خاتمہ ہو۔ مذہبی وعصری اداروں کے دمیان حائل خلیج کا خاتمہ ہو۔مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت ہواور اسپیشل بچوں کو خصوصی توجہ ملے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے طلبہ کے لے مختلف موضوعات پر سیمیناز کا انعقاد ہو توآئیے ہمارے دست و بازو بنیں۔ہمارے مشن اور کاز کو تقویت بخشیں،پاکستان کا واحد تعلیمی اخبار ہونے کے ناطے ہمیں آپ کی خصوصی حوصلہ افزائی درکار ہے۔
والسلام
محمد وسیم عباس
چیف ایڈیٹر
”لوح وقلم انٹرنیشنل“ایبٹ آباد